Friday, April 26, 2024

لاہور میں آج دوسرے روز بھی مکمل لاک ڈاؤن

لاہور میں آج دوسرے روز بھی مکمل لاک ڈاؤن
May 2, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں آج دوسرے روز بھی مکمل لاک ڈاؤن ہے، صرف میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، ویکسی نیشن سنٹرز اور گروسری شاپس اوپن ہیں۔

دیگر شہروں میں بھی کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہے، کراچی کے ضلع وسطی کے چار ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔