Friday, April 26, 2024

ن لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک، فواد چودھری

ن لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک، فواد چودھری
May 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کا ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے ن لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ، یہ کہنا کہ اصلاحات کا عمل پارلیمان کے بجائے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ظاہر کرتا ہے کہ انہیں نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات میں کوئی دلچسپی۔

وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ، ہمیشہ سازش سے برسراقتدار آنیوالی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی؟۔