Thursday, April 25, 2024

مسجد نبوی ﷺ میں نئے کارپٹ بچھا دئیے گئے

مسجد نبوی ﷺ میں نئے کارپٹ بچھا دئیے گئے
May 2, 2021

مدینہ (92 نیوز) عاشقان رسول ﷺ کو درِنبی پر خوش آمدید کہنے کیلئے انتظامیہ نے انتظامات شروع کردئیے۔ رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی مسجد نبوی شریف میں نئے کارپٹ بچھا دئیے گئے۔

رمضان المبارک میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری کیلئے زائرین کی آمد بڑھ جاتی ہے اس بار کورونا کی شرائط کے ساتھ عاشقان رسول ﷺ مسجد نبوی آسکیں گے، جن کے استقبال کیلئےانتظامیہ نے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔

رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی، مسجد نبوی شریف کے صحن میں نئے کارپٹ بچھا دئے گئے۔ کارپٹ بچھانے کے عمل میں مسجد نبوی شریف کے خدمت گاروں نے حصہ لیا، رمضان المبارک کے پہلے اور دوسرے عشرے، کورونا کے باعث مسجد نبوی میں کارپٹ نہیں بچھائے گئے تھے۔

مسجد نبوی شریف میں بچھائے گئے سبز رنگ کے یہ کارپٹ مسجد کی خوبصورتی اورماحول کو چار چاند لگا رہے ہیں۔