Friday, April 26, 2024

ملتان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، 39 کاروباری مراکز سیل

ملتان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، 39 کاروباری مراکز سیل
May 2, 2021

ملتان (92 نیوز) ملتان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کے دوران 39 کاروباری مراکز سیل کردیئے گئے۔

ملتان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، ضلعی انتظامیہ،پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کے دوران 39 کاروباری مراکز سیل کردیئے گئے۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پرایک شخص کو گرفتار جبکہ ایک پلازہ مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔