Thursday, March 28, 2024

توہین رسالتﷺ پر یورپی یونین کی قرارداد قابل مذمت، علامہ طاہر اشرفی

توہین رسالتﷺ پر یورپی یونین کی قرارداد قابل مذمت، علامہ طاہر اشرفی
May 2, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ یورپی یونین میں توہین رسالتﷺ پر پاس ہونے والی قرارداد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جو گروہ مسلک میں لڑائی کروائے گا اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔ عمران خان آخری عشرہ میں سعودی عرب جائیں گے۔

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ توہین رسالت پر یورپی یونین کی قراردادقابل مذمت ہے۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو اظہار آزادی رائے یا مذہب کے نام پر تشدد اور فساد کی اجازت نہیں دیں گے۔

طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ عمران خان مُسلم اُمہ میں اتحاد چاہتے ہیں بھارت سے گفتگو کا راستہ صرف کشمیر سے ہوکر جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اعتکاف پر پابندی نہیں لگائی لیکن ایس او پیز کے تحت فریضہ ادا کریں۔

حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں سعودی عرب جائیں گے۔