Thursday, April 25, 2024

لاہور میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پر شہر کے 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پر شہر کے 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
May 1, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے باعث شہر کے 15 علاقوں میں 2 ہفتے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

علامہ اقبال ٹاون میں مصطفی ٹاون، پی آئی اے سوسائٹی، ڈی ایچ اے فیز فائیو، عارف جان روڈ اور ایڈن کاٹیج کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ داتا گنج بخش ٹاؤن میں میسن روڈ، سنت نگر، راج گڑھ، اسلام پورہ، ساندہ اور شاہ جمال میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔ گلبرگ ٹاون میں اتا ترک بلاک گارڈن ٹاون ، ڈی بلاک ماڈل ٹاؤن اور شالیمار ٹاون میں  اسٹاف کالونی یو ای ٹی کے علاقے میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا۔

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں  شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، سرکار اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی۔ انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ دودھ اور دہی، چکن اور گوشت/مچھلی کی دکانیں اور بیکریاں کھلی رکھنے کی اجازت ہے۔

گروسری سٹورز، جنرل سٹورز، آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دوکانیں، تندور، ڈرائیور ہوٹل، پیڑول پمپس، ایل پی جی پوائنٹس اور پنکچر شاپس بھی 24 گھنٹے کھل سکیں گی۔