Thursday, April 25, 2024

ملک میں جنوبی افریقی اور برازیلی کورونا اقسام بھی رپورٹ

ملک میں جنوبی افریقی اور برازیلی کورونا اقسام بھی رپورٹ
May 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں خطرے کی نئی گھنٹی بج گئی۔ برطانوی کے بعد جنوبی افریقی اور برازیلی کورونا اقسام بھی رپورٹ ہو گئیں۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے تصدیق کر دی۔

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں کئے گئے ٹیسٹ میں نئی اقسام پائی گئیں، جس کے بعد افریقی اور برازیلی کورونا کی کنٹیکٹ ٹریسنگ شروع کردی گئی ہے۔

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے واضع کیا ہے کہ وائرس کی جو بھی قسم ہو، ایس او پیز پر عمل کرنے میں ہی تحفظ ہے، ‏سماجی فیصلے کو عملی طور پر یقینی بنائیں، ماسک پہننا لازمی پہننے،گھر سے بلاضرورت باہر مت نکلیں، 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد ویکسین لگوائیں۔