Friday, April 19, 2024

بیجنگ سے ویکسین لے کر ایک اور طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

بیجنگ سے ویکسین لے کر ایک اور طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا
April 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بیجنگ سے ویکسین لے کر ایک اور طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 6854 کے ذریعے تین لاکھ سے زائد کرونا ویکسین ڈوز لائی گئیں۔

حکومتی ہدایات پر پی آئی اے کے تین خصوصی طیارے گزشتہ روز چین سے کوویڈ ویکسین لینے گئے تھے۔ تین طیاروں کے ذریعے مجموعی طور پر دس لاکھ ویسکین چین سے پاکستان لائی گئی ہیں۔ پی آئی اے کے دو بوئنگ 777 طیارے گزشتہ روز ویکسین لیکر اسلام آباد پہنچے تھے۔

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین کی تین لاکھ سے زائد ڈوز لیکر چین سے اسلام آباد پہنچا تھا ۔ خصوصی طیارہ پی کے 6852 نے کورونا ویکسین لیکر بیجنگ سے پرواز کی اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا تھا جس کے ذریعے تین لاکھ سے زائد ویکسین کی ڈوز پاکستان پہنچائی گئیں تھیں ۔

پاکستان نے جون 2021 تک کیلئے دستیاب اور متوقع کورونا کے ویکسین اسٹاک کا 78 فیصد خرید لیا ہے۔ فروری میں سات لاکھ ، مارچ میں 10 لاکھ 60 ہزار اور اپریل میں 30 لاکھ کورونا ویکسین خریدی گئی ہیں۔ اسی طرح مئی میں 67 لاکھ اور جون میں 63 لاکھ کورونا ویکسین کی خریداری متوقع ہے۔