Friday, March 29, 2024

ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری، ساڑھے 7 ہزار مالیت کا انعامی بانڈ ختم کرنیکا فیصلہ

ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری، ساڑھے 7 ہزار مالیت کا انعامی بانڈ ختم کرنیکا فیصلہ
April 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کے لیے ساڑھے سات ہزار کا انعامی بانڈ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری 2022 سے ساڑھے سات ہزار کا انعامی بانڈ ردی کاغذ ہو گا، 31 دسمبر تک ساڑھے سات ہزار کا بانڈ کیش کروایا جاسکتا ہے۔

ساڑھے سات ہزار روپے کا انعامی بانڈ فوری طور پر غیر فعال ہوگیا، یکم مئی کو اس بانڈ کی قرعہ اندازی بھی نہیں ہو گی۔ بانڈ واپسی پر پیسے اکائونٹ میں منتقل ہوں گے۔

حکومت بدعنوانی اور منی لانڈرنگ روکنے کے لیے 25 اور 40 ہزار کے بانڈز منسوخ کرچکی ہے، 15 ہزار روپے کا انعامی بانڈ بھی ختم کردیا گیا ہے، صارفین کو 30 جون تک بانڈ کیش کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ملک بھر میں 190 ارب روپے مالیت کے 15 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز جبکہ 126 ارب روپے مالیت کے ساڑھے سات ہزار روپے والے انعامی بانڈ زیر گردش ہیں۔