Saturday, April 20, 2024

پنجاب کابینہ کی 20 فیصد سے زائد کورونا کی شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز

پنجاب کابینہ کی 20 فیصد سے زائد کورونا کی شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز
April 29, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب کابینہ کی اکثریت عید سے قبل سخت پابندیوں کی حامی ہے، پنجاب میں بیس فیصد سے زائد کورونا کی شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دیدی گئی۔

پنجاب کابینہ نے عیدسے قبل مکمل لاک ڈاؤن کی حمایت کردی، کابینہ کااجلاس وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی صدارت میں ہوا، تجویز دی گئی جن شہروں میں کورونا کی شرح بیس فیصد سے زیادہ ہے وہاں سخت پابندیاں عائد کی جائیں۔

این سی او سی کے اجلاس میں پنجاب کی الارمنگ صورتحال رکھنے کی تجویزدی گئی، کابینہ کوبریف کیا گیا کورونا کی یہی صورتحال رہی تو آئندہ ہفتے تمام اسپتال بھر جائیں گے۔

ارکان نے اتفاق کیا پولیس اور سول انتظامیہ ایس او پی پر مکمل عمدرآمد نہیں کراپائی ، فوج کے آنے سے بہتری آئی۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو بتایا کورونا کی روک تھام کے لئے وزیراعلی کو ہر قسم کے اقدامات کامینڈیٹ دیا گیا۔

پنجاب کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے رولز آف بزنس کی توثیق کی اور کابینہ کمیٹی کی سفارشات منظور کر لیں۔

کابینہ نے جناح پارک راولپنڈی کی لیز، ضلع مظفر گڑھ میں چوک سرور شہید کو تحصیل بنانے کی منظوری دی۔

دی پنجاب آب پاک اتھارٹی کے سلسلے میں رولز آف بزنس، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں تبدیل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔