Saturday, April 20, 2024

ہرارے ٹیسٹ کا پہلا روز، زمبابوے 176 رنز ڈھیر، پاکستان کے بغیر کسی نقصان کے 103 رنز

ہرارے ٹیسٹ کا پہلا روز، زمبابوے 176 رنز ڈھیر، پاکستان کے بغیر کسی نقصان کے 103 رنز
April 29, 2021

ہرارے (92 نیوز) ہرارے ٹیسٹ کے روز زمبابوے کی پوری ٹیم 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے باؤلنگ کے بعد بیٹنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنالیے۔

پاکستان کو زمبابوے کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 74 رنز درکار ہیں، عابد علی 56، عمران بٹ 43 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز زمبابوے کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سودمند ثابت نہ ہوا، سو کے اندر اندر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

زمبابوے 59.1 اوورز میں 176 رنز پر ڈھیر ہوگئی، میزبان ٹیم کی جانب سے روئے کایا 48 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ ڈونلڈ ٹریپانوں ناقابل شکست 28 اور ملٹن شونبا 27 رنز بناکر قابل ذکر بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔