Thursday, April 18, 2024

جعلی اکاؤنٹس کیسز ، ‏آصف زرداری کےخلاف پانچواں ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

جعلی اکاؤنٹس کیسز ، ‏آصف زرداری کےخلاف پانچواں ریفرنس سماعت کیلئے مقرر
April 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیسز میں ‏آصف زرداری کےخلاف پانچواں ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ احتساب عدالت نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس پر آصف زرداری کو طلب کر لیا۔

ریفرنس میں نامزد ملزمان آصف علی زرداری اور سٹینو گرافر مشتاق احمد 20 مئی کو طلب کیئے گئے ہیں۔ جج احتساب عدالت اصغر علی نے آصف زرداری اور مشتاق احمد کی طلبی کے سمن جاری کر دئیے۔

ریفرنس میں کہا گیا ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا۔ کلفٹن کراچی گھر کی خریداری آصف زرداری کے سٹینوگرافر نے رقم دی۔ سٹینو گرافر مشتاق کے اکاؤنٹ سے گھر کی خریداری کے لیے 15 کروڑ ادا کیےگئے۔ آصف علی زرداری کلفٹن کراچی میں خود گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔