Tuesday, April 23, 2024

روشن سماجی خدمت وزیراعظم کے مشن کا عکاس ہے ، رضا باقر

روشن سماجی خدمت وزیراعظم کے مشن کا عکاس ہے ، رضا باقر
April 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے روشن سماجی خدمت وزیراعظم عمران خان کے مشن کا عکاس ہے۔

رضا باقر نے تقریب سے خطاب میں کہا اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ترجیح رہی۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مزید سہولیات کا اضافہ کیا۔ روشن برینڈ کے ساتھ اپنی کار اہم منصوبہ ہے۔ اوورسیز پاکستانی باہر بیٹھ کر گاڑی خرید سکتے ہیں۔

رضا باقر نے کہا ایف بی آر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ٹیکس نظام میں آسانیاں پیدا کیں۔ ملک کے فنانشل نظام کو تبدیل کرنا ہے۔ روشن ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے نئے منصوبے لائیں گے۔