Thursday, April 18, 2024

اقتدار ایسے وقت میں ملا جب ملک بحرانوں سے دوچار تھا ، جوبائیڈن

اقتدار ایسے وقت میں ملا جب ملک بحرانوں سے دوچار تھا ، جوبائیڈن
April 29, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے اقتدار ایسے وقت میں ملا جب ملک بحرانوں سے دوچار تھا۔

 امریکی صدر جوبائیڈن نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے پہلا خطاب کیا۔ عوامی نمائندے، اعلی فوجی افسران، سپریم کورٹ کے ججز مہمانوں میں شامل تھے۔ نائب صدر کمیلا ہیرس اور اسپیکر نینسی پلوسی امریکی صدر کے عقب میں موجود تھیں۔

 جوبائیڈن نے خطاب کرتے ہوئے کہا امریکا دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا۔ ہم دنیا کو پھر لیڈ کر رہے ہیں۔ آدھے سے زیادہ امریکیوں کو ویکسین کی ایک ڈوز لگائی جا چکی ۔ کورونا ریلیف پیکج سے بچوں میں غربت کی شرح آدھی سے بھی کم رہ جائے گی۔ روزگار کے منصوبے سے لاکھوں نوکریاں پیدا ہوں گی۔ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر نے کہا آئی ایم ایف کے مطابق امریکی معیشت 6 فیصد سے زیادہ شرح سے ترقی کرے گی۔ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے نئے شعبوں کی ضرورت ہے۔