Friday, April 19, 2024

ہمارے حکمرانوں نے لندن کے امیر علاقوں میں جائیدادیں لیں ، وزیراعظم

ہمارے حکمرانوں نے لندن کے امیر علاقوں میں جائیدادیں لیں ، وزیراعظم
April 28, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ہمارے حکمرانوں نے لندن کے امیر علاقوں میں جائیدادیں لیں۔ مدینہ کی ریاست میں محلات نہیں بنائے گئے۔

وزیراعظم نے کوئٹہ میں شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں کہا ترقی کا محور غریب تھے۔ خیبرپختونخوا میں غربت کی کمی کا اعتراف عالمی اداروں نے کیا۔ جب ہماری حکومت آئی خیبرپختونخوا کا برا حال تھا۔ خیبرپختونخوا میں 500 پولیس اہلکار شہید ہو چکے تھے۔ صوبے میں تمام کاروبار بند ہو گئے تھے۔ پیسے والے لوگ پشاور سے اسلام آباد آگئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا میرا نظریہ ہے جو پاکستان میں ابھی تک ڈویلپمنٹ ہوتی رہی اسکی وجہ سے ملک پیچھے چلا گیا۔ چھوٹا سا ایلیٹ ملک کے وسائل پر قبضے کر کے بیٹھا ہوا ہے۔ چھوٹا سا طبقہ آج ان کے جو پیسہ ہے ان سے بڑے بڑے ممالک بھی مقابلہ نہیں کر سکتے۔ لندن کے امیر ترین علاقوں میں ان کے پاس محلات ہیں۔ ماضی میں مائنڈ سیٹ ہی نہیں تھا کہ بلوچستان کو ڈویلپ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان تب ترقی کرے گا جب اس کا نچلہ طبقہ اوپر آئے گا۔ پنجاب اب کسان کارڈ لے آیا ہے، سارے کسانوں کو رجسٹر کر رہا ہے۔ کسان کارڈ سے کسانوں کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔ ابھی تک چھوٹے کسان کیلئے کسی نے کچھ نہیں کیا،فائدے بڑے کسان لے جاتے تھے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ براہ راست سبسڈی کا نظام آئے گا۔