Wednesday, April 24, 2024

وزیر اعظم اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ ، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ ، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال
April 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں کورونا، پولیو کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کی غربت کے خاتمے اور کورونا سے نمٹنے کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ترجیح ہے۔ کورونا کی تیسری لہر اور چیلنجز کے باوجود پولیو کے خلاف موثر مہم جاری ہے۔ ۔بل گیٹس فائونڈیشن کا احساس پروگرام میں تعاون کمزور طبقے کی مدد کرتا ہے۔

وزیراعظم نے بل گیٹس کو ماحولیات کے تحفظ کے لیے پاکستان کے اہم منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ بل گیٹس نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کواس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے اکٹھا ہونا چاہئے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کا خوراک کا نظام خطرے سے دوچار ہے۔ عالمی رہنما موافقت کے لیے زرعی تحقیق میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں۔ عالمی قائدین زرعی شعبے میں تحقیق کے لئے سرمایہ کاری کو ترجیح دیں۔