Thursday, April 25, 2024

قلعہ عبداللہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکل بم دھماکا ، ایک پولیس اہلکار شہید

قلعہ عبداللہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکل بم دھماکا ، ایک پولیس اہلکار شہید
April 28, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکل بم دھماکا ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ شواہد جمع کرنے کا عمل جاری ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کر لی گئی۔