Thursday, April 25, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک نے آؤٹ لک 2021 جاری کر دی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے آؤٹ لک 2021 جاری کر دی
April 28, 2021

منیلا (92 نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے آؤٹ لک 2021 جاری کر دی۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستانی معیشت میں بہتری کے آثار ہیں۔

آؤٹ لک 2021 کے مطابق رواں سال پاکستان کی شرح نمو 2 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ 2022 میں پاکستان کی شرح نمو 4 فیصد تک ہو جانے کا امکان ہے۔ 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد تک جبکہ 2022  میں 7.5 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں مہنگائی اور شرح نمو کے درمیان گہرا تعلق ہے، 2  فیصد کی شرح نمو مہنگائی روکنے کے لیئے کافی نہیں ہو گی۔ 2022  میں 4 فیصد کی شرح نمو سے آگے بڑھنے کے لیے پالیسی لیول کے فیصلے درکار ہونگے۔