Friday, April 19, 2024

اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں اور عرب شہریوں کے خلاف جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے ، رپورٹ

اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں اور عرب شہریوں کے خلاف جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے ، رپورٹ
April 28, 2021

نیو یارک (92 نیوز) ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں اور عرب شہریوں کے خلاف نسلی امتیاز اور جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ نے صہیونی ریاست کی اصلیت بتا دی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل  اپنے عرب شہریوں سمیت فلسطینیوں پر یہودیوں کا تسلط قائم رکھنا چاہتا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے رپورٹ کا خیرمقدم کیا اور بین الاقوامی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کر دیا۔

اسرائیل کے زیر قبضہ غرب اردن میں کم از کم 25 لاکھ فلسطینی رہتے ہیں۔ اسرائیل کی 93 لاکھ کی کل آبادی میں عربوں کا تناسب 20 فیصد سے کچھ زیادہ ہے۔