Tuesday, April 23, 2024

پنجاب حکومت کا کورونا ویکسین خریدنے کا اُصولی فیصلہ

پنجاب حکومت کا کورونا ویکسین خریدنے کا اُصولی فیصلہ
April 27, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے کورونا ویکسین خریدنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ، ویکسین کی خریداری کیلئے 1 ارب 50 کروڑ روپے مختص کردیئے۔ اسپتالوں میں آکسیجن کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے آکسیجن سلنڈر زائد نرخ پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔