Wednesday, April 24, 2024

کشمیر بارے کوئی سازش ہو رہی ہے تو کامیاب نہیں ہونے دینگے، مریم نواز

کشمیر بارے کوئی سازش ہو رہی ہے تو کامیاب نہیں ہونے دینگے، مریم نواز
April 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ، کشمیر کے حوالے سے کوئی سازش ہو رہی ہے تو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مریم نواز نے وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں کہا، کشمیریوں سے خفیہ رکھ کر کچھ لوگوں میں کھچڑی پک رہی ہے، آپ خود سے کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے۔ کشمیریوں کی مرضی شامل ہونی چاہیے۔ کہا کہ کشمیرکا الیکشن ہماراالیکشن ہے پلان کر رہے ہیں کہ بھرپور مہم چلائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ، نااہل حکومت نے ملک کا ستیاناس کر دیا، ‏عمران خان اپنے آپ کو این آر او دے رہے ہیں۔ حکومت کو پوری طرح ایکسپوز ہونے کا موقع دے رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ، جاوید لطیف اگر غدار ہے تو پورا پاکستان غدار ہے، انہیں جتنی جلدی انصاف ملے اتنی جلدی ہی اچھا ہے۔ ہم تو برداشت کر لیں لیکن عوام حکومت کو پانچ سال برداشت نہیں کر سکیں گے۔ موجود حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے، مہنگائی کی وجہ سے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، ‏میں نے کہا تھا کہ‏ عمران خان کسی اور کو این آر او نہیں اپنے آپ کو دے رہے ہیں، پاکستان میں حکومت کورونا میں ناکام ہوئی۔