Saturday, April 20, 2024

کابینہ اجلاس، وزیراعظم کا کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

کابینہ اجلاس، وزیراعظم کا کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
April 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ کہا کورونا پھیل رہا ہے۔ احتیاط ضروری ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری بولے کوشش ہے لاک ڈاؤن کی طرف نہ جانا پڑے، ہر کام ڈنڈے سے نہیں کراسکتے، خود بھی عقل کرنی چاہیے۔ عید پر پانچ چھٹیاں زیر غور ہیں۔ 

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم ٹاسک دے دیا۔ کہا کہ کورونا پھیل رہا ہے، احتیاط بہت ضروری ہے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے ملک میں بڑھتے ہوئے کیسز پر اظہار تشویش بھی کیا۔ کابینہ اجلاس میں کورونا ویکسین کی قیمت بھی مقرر کردی گئی۔

میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہر کام ڈنڈے سے نہیں کراسکتے۔ خود بھی عقل کرنی چاہیے۔ یہ زندگیوں کا معاملہ ہے۔ کوشش ہے لاک ڈاون کی طرف نہ جانا پڑے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ تشویشناک حالت کے مریضوں کے لیے آکسیجن موجود ہے۔ بحران سے بچنے کے لیے تین آپشنز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس دفعہ عید کی 5 چھٹیاں بھی کی جا رہی ہے ۔ اس کا فائدہ ہوگا کہ موقع ملا کیونکہ کووڈ کا 77 فیصد مسئلہ شہروں کا ہے، اس لیے لوگ گاؤں کی طرف جائیں گے تو مسائل کم ہوں گے۔