Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم سے جہانگیر ترین گروپ نے ملاقات کی، مطالبات کا ڈرافٹ پیش کردیا

وزیراعظم سے جہانگیر ترین گروپ نے ملاقات کی، مطالبات کا ڈرافٹ پیش کردیا
April 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین گروپ نے ملاقات کی، اپنے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا اور اپنے مطالبات کا ڈرافٹ بھی پیش کیا۔

گروپ کا مؤقف تھا جہانگیر ترین کوسازش کے تحت انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وزیراعظم اور جہانگیر ترین کو ایک دوسرے سے دور کیا جا رہا ہے۔ چاہتے ہیں وزیراعظم خود اس معاملے کو دیکھیں۔

مزید کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ سے انصاف مانگنے آئے ہیں، جہانگیر ترین کی پارلیمنٹ کے لیے بہت خدمات ہیں، احتساب کریں مگر شفاف انکوائری ہو۔

راجہ ریاض نے ملاقات کے بعد کہا وزیر اعظم نے انہیں جہانگیر ترین کے ساتھ انصاف کا یقین دلایا اور کہا وہ معاملات کی خود مانیٹرنگ کریں گے۔