Friday, April 26, 2024

امریکی فوجی انخلاء کے بعد القاعدہ اور داعش کے فعال ہونے کا خدشہ ہے، سربراہ امریکی سنٹرل کمانڈ

امریکی فوجی انخلاء کے بعد القاعدہ اور داعش کے فعال ہونے کا خدشہ ہے، سربراہ امریکی سنٹرل کمانڈ
April 26, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کیتھ ایف میکنزی نے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد القاعدہ اور داعش کے فعال ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

جنرل کیتھ ایف میکنزی کہتے ہیں افغانستان سے فوجی انخلا کے بعدخطے میں سب سے زیادہ خطرہ پاکستان کو ہو گا کیونکہ امریکی فوج کیلئے فوجی انخلا کے بعد امریکا کیلئے القاعدہ جیسے دہشت گردی کے خطرے پرنظر رکھنا اور اس کا تدارک بھی انتہائی مشکل ہوگا۔