Friday, April 26, 2024

این سی او سی کا کورونا سے متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ

این سی او سی کا کورونا سے متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ
April 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی نے کورونا سے متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں کی زیرصدارت اجلاس میں آکسیجن کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا، عید کی چھٹیوں میں نقل و حرکت محدود رکھنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کیمبرج امتحانات کے طریقہ کار پر بھی نظر ثانی کی گئی، 40 سال سے زائد عمر افراد کی رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی۔