Friday, April 19, 2024

مانچسٹر سٹی نے کیراباؤ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

مانچسٹر سٹی نے کیراباؤ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
April 26, 2021

مانچسٹر (92 نیوز) مانچسٹر سٹی نے کیراباؤ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ مانچسٹر سٹی نے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ٹوٹنہم کو ایک صفر سے شکست دی۔ اسپینش لیگ میں بارسلونا نے ولا ریال کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے مات دی، جرمن لیگ میں لیپزگ نے اسٹٹ گارٹ کو دو صفر سے مات دے دی۔

دنیا بھر کی فٹبال لیگز میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، مانچسٹر سٹی نے کیرا باؤ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں مانچسٹر سٹی کا مقابلہ ٹوٹنہم سے ہوا، مانچسٹر سٹی کی جانب سے لیپورٹ نے آخری لمحات میں شاندار گول داغ کر ٹیم کو ایک صفر سے کامیابی دلائی، مانچسٹر سٹی نے لگا تار چوتھی بار کیراباؤ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اسپینش لیگ میں بارسلونا نے ایک اہم میں میچ میں ولا ریال کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے مات دی۔ بارسلونا کی جانب سے دونوں گول انتونی گریز م ین نے اسکور کیے۔

جرمن فٹبال لیگ میں لیپزگ کا مقابلہ اسٹٹ گارٹ سے ہوا، لیپزگ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو صفر سے میچ اپنے نام کیا۔

انگلش پریمیئر لیگ میں آسٹن ولا اور ویسٹ بروم کے درمیان میچ دلچسپ مقابلے کے بعد دو،دو گول سے برابر رہا۔