Thursday, April 25, 2024

کورونا کی صورتحال خوفناک ، لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں کے وینٹی لیٹرز بھر گئے

کورونا کی صورتحال خوفناک ، لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں کے وینٹی لیٹرز بھر گئے
April 26, 2021

لاہور (92 نیوز) کورونا کی صورتحال خوفناک ہو گئی۔ لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں کے وینٹی لیٹرز بھر گئے۔

 تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کے 40 وینٹی لیٹرز پر 40 مریض ہیں۔ سروسز اسپتال کے 32 اور یکی گیٹ اسپتال کے تمام دس وینٹی لیٹرز پر مریض زیرعلاج ہیں۔ میو اسپتال کے 84 میں سے 78 اور جنرل اسپتال کے 40 میں سے 37 وینٹی لیٹرز فل ہیں۔ پی کے ایل آئی کے لئے مختص کیے گئے 8 وینٹی لیٹرز پر 7 مریض زیر علاج ہیں۔ گنگارام اسپتال کے 20 وینٹی لیٹرز پر کورونا سے متاثرہ 13 خواتین زیر علاج ہیں۔ کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں مختص کیے گئے 3 وینٹی لیٹرز پر 2 مریض موجود ہیں۔

مجموعی طور پر تمام سرکاری اسپتالوں میں سوا کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 13 وینٹی لیٹرز خالی رہ گئے۔ آکسیجن بیڈز پر درجنوں تشویشناک مریض وینٹی لیٹرز کے منتظر ہیں۔ لواحقین وینٹی لیٹرز کے حصول کے لئے در بدر ہو گئے۔