Friday, April 26, 2024

اگر مفتاح اسماعیل کامیاب ہوئے تو وہ ہر گھر تک پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، مریم نواز

اگر مفتاح اسماعیل کامیاب ہوئے تو وہ ہر گھر تک پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، مریم نواز
April 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) این اے 249 کراچی میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے حلقے میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے۔ اگر مفتاح اسماعیل کامیاب ہوئے تو وہ حلقے کے ہر گھر تک پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

مریم نواز نے کہا میں کراچی آ کر این اے 249 کے لوگوں سے ملکر دل کی کچھ باتیں کرنا چاہتی تھی۔ میں کچھ آپ کی بھی سننا چاہتی تھی۔ کورونا کی وجہ سے میں آپ سب کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتی تھی۔ این اے 249 میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے۔ اگر مفتاح اسماعیل کامیاب ہوئے تو وہ حلقے کے ہر گھر تک پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

 مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف کا نام جب بھی آتا ہے تو عوام کے زہن میں ترقی، تعمیر اور امن کا خیال آتا ہے۔ نوازشریف نے کراچی سمیت پورے ملک کو امن دیا۔ مسلم لیگ نون نے دو سال میں کراچی میں گرین لائن بنائی۔ پورٹ قاسم پر ایل این جی پلانٹس اور کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس ریکارڈ مدت میں لگائے۔

مریم نواز نے کہا  اگر مفتاح اسماعیل کو ووٹ دیں گے تو حلقے کی حالت بدل جائے گی۔ 29 اپریل کو احتیاطی تدابیر استعمال کرتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ شیر کے نشان پہ مہر لگا کر مفتاح اسماعیل کو کامیاب کروائے۔ مجھے امید ہے کہ آپ صحیح فیصلہ کریں گے۔