Thursday, March 28, 2024

صومالیہ کے صدر کا اقتدار میں رہنے کا معاملہ ، فوج نے صدر کے فیصلے کیخلاف بغاوت کر دی

صومالیہ کے صدر کا اقتدار میں رہنے کا معاملہ ، فوج نے صدر کے فیصلے کیخلاف بغاوت کر دی
April 26, 2021

موغادیشو (92 نیوز) صومالیہ کے صدر کا مزید 2 سال اقتدار میں رہنے کے معاملے پر فوج نے صدر کے متنازعہ فیصلے کیخلاف بغاوت کر دی۔

خبرایجنسی کے مطابق دارالحکومت موغادیشو میں صدر کے حامی اور مخالف سکیورٹی اہلکاروں میں مسلح تصادم ہو گیا۔ شہر کے کئی علاقوں سے شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ سیکڑوں باغی فوجیوں نے کئی اہم مقامات پر قبضہ کر لیا۔ شہریوں میں خوف و ہراس، گھروں میں چھپ گئے۔

صومالیہ کے صدر نے رواں ماہ کے وسط میں اپنی مدتِ صدارت میں 2 سال کی خودساختہ توسیع کا اعلان کیا تھا۔