Friday, April 26, 2024

چودھری پرویز الہی، مفتی منیب الرحمن، مولانا محمد حنیف جالندھری کا ٹیلی فونک رابطہ

چودھری پرویز الہی، مفتی منیب الرحمن، مولانا محمد حنیف جالندھری کا ٹیلی فونک رابطہ
April 25, 2021

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی، مفتی منیب الرحمن، مولانا محمد حنیف جالندھری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں تعلیمی نصاب بارے میں ایک رکنی کمیشن کی سفارشات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب اور چودھری پرویز الہی کی ملاقات بھی ہوئی جس میں معاملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

تعلیمی نصاب کے بارے میں سفارشات کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی متحرک ہوگئے۔ چودھری پرویز الٰہی، مفتی منیب الرحمن، مولانامحمد حنیف جالندھری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، تعلیمی نصاب کے بارے ایک رکنی کمیشن کی سفارشات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا نصابِ میں یکطرفہ تبدیلی کی اجازت ہرگز نہیں دینگے۔ علمائے کرام اطمینان رکھیں نظریہ پاکستان سے متصادم کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ لگتا ہے بیوروکریسی کی طرف سے یہ انتشار پیدا کرنے کی منظّم سازش ہے۔

مفتی منیب الرحمن اور مولانامحمد حنیف جالندھری نے چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا، اتفاق کیا گیا کہ قوم کو تقسیم کرنے کی سازشوں کا بروقت سدِّباب کیا جائے گا۔

علمائے کرام نے کہا کس طرح ایک فرد کو اتنا بڑا فیصلہ کرنے کا اختیارمل گیا، کس اتھارٹی کے تحت اس قانون کو نافذ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے؟۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماوں نے تعلیمی نصاب میں تبدیلی کے بارے میں سفارشات پر تشویش کا اظہار کیا۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا تعلیمی نصاب کے بارے ایک رکنی کمیشن کی سفارشات قابل تشویش ہیں۔