Friday, April 19, 2024

پاکستان کی کورونا میں گِھرے بھارت کو وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی سامان فراہم کرنیکی پیشکش

پاکستان کی کورونا میں گِھرے بھارت کو وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی سامان فراہم کرنیکی پیشکش
April 25, 2021

لاہور (92 نیوز) کورونا وائرس بھارت کی سانسیں روکنے لگا، امن کا داعی پاکستان پڑوسی ملک کی مدد کو آگیا، وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی سامان فراہم کرنے کی پیشکش کردی تاہم بھارت نے ابھی تک جواب نہیں دیا۔

پڑوسیوں سے بہتر تعلقات کا خواہاں، امن کا داعی پاکستان، کورونا میں گھرے بھارت کی مدد کو آگیا۔ وینٹی لیٹرز چاہئیں یا دیگر طبی سازوسامان
پاکستان مشکل وقت میں بھارتی شہریوں کے ساتھ ہے۔ پڑوسی ملک کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کردی۔

دفترخارجہ نے پیغام بھارتی حکام تک پہنچا دیا، وزیرخارجہ کا کہنا ہے مثبت جواب آیاتو مدد کریں گے۔

شہبازشریف نے بھی بھارت کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کردیا
اپوزیشن لیڈر نے ٹویٹ کیا بے گناہ انسانوں کی ہلاکت پر افسوس ہے
متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

عالمی وبا انسانیت کا قتل عام کررہی ہے، ہمیں بحیثیت انسان بے بس انسانوں کی زندگیوں کا احترام کرنا ہوگا۔

اس سے قبل معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام خط لکھ کر بھارت میں کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے مدد کی پیشکش کی۔۔ اور کہا کہ پچاس ایمبولینس اور رضا کاروں کی ٹیم بھیجنا چاہتے ہیں جبکہ وہ خود رضاکاروں کی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں۔