Saturday, April 27, 2024

31 سالہ خاتون نے 7 بچوں کو جنم دیدیا

31 سالہ خاتون نے 7 بچوں کو جنم دیدیا
October 17, 2021 ویب ڈیسک

ایبٹ آباد (92 نیوز) ایبٹ آباد کے نجی اسپتال میں 31 سالہ خاتون نے سات بچوں کو جنم دے دیا جن میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔

خاتون کا تعلق بٹگرام سے ہے، جو گزشتہ کئی عرصہ سے اپنی فیملی کے ساتھ ایبٹ آباد میں رہائش پذیر ہے۔ خاتون کے شوہر نے سات بچوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا۔

نارمل ڈلیوری کے بعد ماں کو وارڈ جبکہ بچوں کو این آئی سی یومیں منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نارمل بچے کی پیدائش 36 ہفتوں میں ہوتی ہے لیکن ان بچوں کی پیدائش 32 ہفتوں میں ہوئی ہے، تاہم، ماں اور بچے نارمل ہیں۔