Friday, April 19, 2024

31 دسمبر آئیگی اور گزر جائیگی، استعفے جیبوں میں رہ جائینگے، وزیراعلیٰ بزدار

31 دسمبر آئیگی اور گزر جائیگی، استعفے جیبوں میں رہ جائینگے، وزیراعلیٰ بزدار
December 20, 2020

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 31 دسمبر آئے گی اور گزر جائے گی، استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عاقبت نااندیش پی ڈی ایم کوتاریخیں دینے کی عادت پڑچکی ہے۔ یہ جانتے ہیں کہ استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینے کی اخلاقی جرأت ہرگز نہیں، اپوزیشن پے درپے ناکامیوں کے باوجوداب تک خواب غفلت میں سورہی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں لوٹ مارکا حساب دینا ہوگا۔