Saturday, July 27, 2024

31 مارچ کے بعد موٹر وے پر ایم ٹیگ والی کمرشل گاڑیاں ہی داخل ہو سکیں گی ، حکومت پاکستان

31 مارچ کے بعد موٹر وے پر ایم ٹیگ والی کمرشل گاڑیاں ہی  داخل ہو سکیں گی ، حکومت پاکستان
March 29, 2018

 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 31 مارچ کے بعد موٹر وے پر صرف ایم ٹیگ والی کمرشل گاڑیاں ہی داخل ہو سکیں گی ۔

 ابتدائی طور پرلاہور اسلام آباد موٹروے پر یکم اپریل سے ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا داخلہ نہیں ہو سکے گا ۔

 گزشتہ چند سالوں میں موٹروے اتھارٹی نے عوام کی سہولت کے لیے کئی منصوبوں کا آغاز کیا ۔ جیسا کہ ای-ٹیگ، اسپیڈ کیمرے، موٹروے پٹرولنگ، ریڈیو چینل، ہیلپ لائن وغیرہ لیکن اب تازہ ترین منصوبہ میں ایم-ٹیگ بھی شامل ہے ۔

 ای-ٹیگ کی طرح ایم-ٹیگ بھی ایک پری-پیڈ چپ ہے جسے ٹول بوتھ پر انسٹال کیا گیا ہے ۔ اسکینر آپ کے ایم ٹیگ پر موجود بیلنس اور داخلے کے مقام کوریڈ کرتا ہے اور جب آپ باہرنکلتے ہیں تو رقم کاٹ لیتا ہے ۔

 موٹروے پر کمرشل گاڑیوں پر ایم ٹیگ کی یہ پابندی ایف ڈبلیو او حکام کی جانب سے لگائی گئی ہے ۔

 پابندی کے تحت 31 مارچ کے بعد لاہور اسلام آباد موٹر وے پر صرف ایم ٹیک والی گاڑیاں ہی سفر کر سکیں گی ۔

   ایم ٹیگ کیلئے گاڑی کے مکمل کاغذات، ڈرائیونگ لائسنس اورقومی شناختی کارڈ لازمی قرار دئیے گئے ہیں ۔

 متعلقہ دستاویزات پرموٹر وے ٹول پلازہ پر واقع کسٹمر سروسز سنٹر سے ایم ٹیگ حاصل کیا جا سکے گا ۔

 حکام کےمطابق لاہور اسلام آباد موٹر وے کے بعد یہ پابندی ملک بھر کی تمام موٹرویز پر لاگو کی جائے گی ۔

 یہ اقدام سی پیک منصوبے کے تحت کیا گیا ہے جبکہ اس سے دہشتگردی اور چوری شدہ گاڑیوں کی روک تھام میں بھی بڑی مدد ملے گی ۔