Friday, April 26, 2024

کورونا وائرس کی وجہ سے ہیلتھ سسٹم شدید دباؤ کا شکار ہے، ڈاکٹر نوشین حامد

کورونا وائرس کی وجہ سے ہیلتھ سسٹم شدید دباؤ کا شکار ہے، ڈاکٹر نوشین حامد
April 24, 2021

لاہور (92 نیوز) پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کہا کہ، کورونا وائرس کی وجہ سے ہیلتھ سسٹم شدید دباؤ کا شکار ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ، اسپتالوں میں 90 فیصد تک بیڈز اور وینٹی لیٹرز زیراستعمال ہیں۔ صورتحال مزید خراب ہوئی تو فیلڈ اسپتال دوبارہ کھول دئیے جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے بغیر پابندیاں لگا کر صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش ہے، صورتحال بہت سنجیدہ ہے، پاک فوج کا بلانا بھی ایک سخت اقدام ہی ہے۔

مزید کہا کہ، لوگوں کو اس وقت آئرن ہینڈ کی ضرورت ہے، عوام پولیس کو تو بالکل سنجیدہ نہیں لیتے، اس کے بعد لاک ڈاؤن کا آپشن موجود ہے۔