Saturday, April 20, 2024

امریکی ایوانِ نمائندگان میں واشنگٹن ڈی سی کو ریاست کی حیثیت دینے کا بل منظور

امریکی ایوانِ نمائندگان میں واشنگٹن ڈی سی کو ریاست کی حیثیت دینے کا بل منظور
April 23, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ایوانِ نمائندگان میں واشنگٹن ڈی سی کو ریاست کی حیثیت دینے کا بل منظور کرلیا گیا۔، نئی ریاست کا نام واشنگٹن ڈگلس کامن ویلتھ ہوگا۔

بل کے حق میں 216 مخالفت میں 208 ووٹ پڑے ڈالے گئے، بل کی سینیٹ سے منظوری کے لیے 100 میں سے 60 ووٹ درکارہوں گے۔

ری پبلکن پارٹی کا کہنا ہے ڈیموکریٹس سینیٹ کی زائد سیٹ حاصل کرنے کیلئے واشنگٹن کو ریاست کی حیثیت دلانا چاہتے ہیں۔