Friday, April 19, 2024

کوئٹہ کے ہوٹل میں دھماکا خودکش تھا، حملہ آور مارا گیا، شیخ رشید

کوئٹہ کے ہوٹل میں دھماکا خودکش تھا، حملہ آور مارا گیا، شیخ رشید
April 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ کوئٹہ کے ہوٹل میں دھماکا خودکش تھا، حملہ آور گاڑی میں بیٹھا رہا اور مارا گیا۔

اُنہوں نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ، دھماکے میں ساٹھ کلو بارود اور سی فور استعمال کیا گیا، دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، دہشت گردی میں جاں بحق دیگر تین افراد کی نمازجنازہ بھی ادا کردی گئی۔

اُن کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری سے فوری تحقیقات کا کہا ہے، دھماکے کے اصل مقاصد پاکستان کے امن کو تہہ و بالا کرنا ہے۔ 6 زخمی اسپتال میں ہیں، ایک یا دو کی حالت تشویشناک ہے۔

شیخ رشید مزید بولے کہ ملک دشمن دہشتگردی کی سوچ رکھتے ہیں، وزارت داخلہ نے اپنے ماتحت تمام فورسز کو سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔