Friday, March 29, 2024

پاکستان اور ایران کے تعلقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے ، شاہ محمود قریشی

پاکستان اور ایران کے تعلقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے ، شاہ محمود قریشی
April 22, 2021 ویب ڈیسک

تہران (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے پاکستان اور ایران کے تعلقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ ایران اور ایرانی قیادت سے ملاقاتوں کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہا برادر جواد ظریف کیساتھ کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال اچھا رہا۔ تجارت، ربط، ثقافتی تعاون اور عوامی ربط پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ سرحدی منڈیوں کے قیام اور نئی گزرگاہیں کھولنے سے متعلق امور محور رہے۔ دونوں ممالک ملکر اسلاموفوبیا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کردار ادا کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا وزیراعظم عمران خان، ایرانی صدر کے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ تعاون کی یادداشت کے تحت سرحد پر 6 منڈیاں بنائی جائیں گی۔ سرحدی منڈیوں کے قیام سے مقامی آبادی کی معاشی ترقی کی بنیاد رکھی جا سکے گی۔ پاک، ایران سرحدی منڈیوں سے مقامی آبادی روایتی، قانونی اعتبار سے کاروبار کر سکے گی۔ مفاہمتی یادداشت ثبوت ہے کہ دوطرفہ قیادت کیلئے سرحدی آبادی کتنی اہم ہے۔ پاک، ایران قیادت، عوام اور دونوں بلوچستان کی ترقی کی خواہاں ہے۔