Friday, April 26, 2024

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت ، 148 مریض جان کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت ، 148 مریض جان کی بازی ہار گئے
April 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آ گئی۔ ایک روز میں 148 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

این سی او سی کے مطابق اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 600 ہو گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 499 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح 11 عشاریہ 62 فیصد تک جا پہنچی۔ کورونا سے متاثر 4 ہزار 528 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہزار 162 ہو گئی۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے 5 ہزار 488 مریض صحت یاب ہوئے۔

ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 72 ہزار 381 ہو گئی۔ پنجاب میں 2 لاکھ 76 ہزار 535 ، سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 196 ہو گئی۔ بلوچستان میں 21 ہزار 127 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں 70 ہزار 984 اور آزاد کشمیر میں 15  ہزار 873 متاثر ہوئے۔ گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار 204 ہو گئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں ایک کروڑ 13 لاکھ 19 ہزار 832 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا سے انتقال کرنے والوں میں 52 مریض وینٹی لیٹرپر تھے۔ گوجرانوالہ 88 فیصد، ملتان85، لاہور میں 85 فیصد وینٹی لیٹر زیر استعمال ہیں۔ مردان میں کورونا مریضوں کیلئے دستیاب وینٹی لیٹر میں 91 فیصد زیر استعمال ہیں۔ ملک بھر کے اسپتالوں میں کورونا کے 522 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ گوجرانوالہ میں 85 فیصد آکسیجن بیڈ زیر استعمال ہیں۔ پشاور 71، نوشہرہ 68 ،سوات میں 68 فیصد آکسیجن بیڈ زیر استعمال ہیں۔