Saturday, April 20, 2024

گرمی کے پیش نظر خون کے عطیات میں کمی ، تھیلیسیمیا کے بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق

گرمی کے پیش نظر خون کے عطیات میں کمی ، تھیلیسیمیا کے بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق
April 20, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں رمضان المبارک اور گرم موسم کے پیش نظر خون کے عطیات میں کمی آنے سے تھلیسیما کے شکار بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے۔

شہر قائد میں پہلے موسم گرما  اور پھر  رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے کے  بعد  خون کا عطیہ کرنے والے افراد کی تعداد میں کمی آ گئی جس کی وجہ سے خون  کی مہلک بیماری   تھیلسیمیا کے شکار بچوں کی زندگی  کو  خطرات  لاحق ہو گئے۔

ایسی مشکل صورتحال  میں مہلک مرض میں  مبتلا  بچوں کے والدین  سب سے زیادہ  پریشان ہیں۔ کہتے  ہیں لوگ خون کے عطیات دینے کا سلسلہ  نہ روکیں ، ان کے عطیات کی بدولت  کئی  معصوم زندگیوں کے چراغ روشن ہیں۔ خون کے عطیات میں  نمایاں  کمی  نے  ڈاکٹرز اور  تھیلسیمیا سینٹرز  کی  انتظامیہ کو  بھی  فکر مند کردیا ۔ لوگوں سے اپیل  کی کہ افطار کے بعد خون کاعطیہ کرکے ننھے بچوں کی زندگیاں بچائیں۔