Thursday, March 28, 2024

مسلمان نبی پاکﷺکی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا ، عثمان بزدار

مسلمان نبی پاکﷺکی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا ، عثمان بزدار
April 20, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے مسلمان نبی پاکﷺکی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا نبی پاکﷺ کی شان اقدس کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمدﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا۔ مسلمان نبی پاکﷺکی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا۔ مسلمانوں کے دل رسول کریمﷺ کی محبت سے منور ہیں۔

 انہوں نے کہا بدقسمتی سے اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے حالیہ ناخوشگوار واقعہ پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی۔ اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ قابل مذمت ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے معاملے کو سلجھانے کی بجائے بگاڑنے کی پوری کوشش کی۔ اپوزیشن کی جانب سے آگ پر تیل چھڑکنے کے مذموم عزائم بری طرح ناکام رہے۔

عثمان بزدار نے کہا نازک مرحلے پر اپوزیشن نے منفی کردار ادا کیا۔ جب قوم کو متحد کرنے کی ضرورت تھی اس وقت اپوزیشن قوم کو تقسیم کر رہی تھی۔ اپوزیشن کا یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ تاریخ میں ہمیشہ برے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا پاک دھرتی ہم سے اتحاد، اتفاق کا تقاضا کر رہی ہے۔ وطن کی مٹی کا یہ قرض اتارنا ہم سب پر واجب ہے۔