Tuesday, April 23, 2024

جہانگیرترین کو گرین سگنل، وزیراعظم کا بات سننے کا عندیہ

جہانگیرترین کو گرین سگنل، وزیراعظم کا بات سننے کا عندیہ
April 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) جہانگیرترین کو گرین سگنل مل گیا، وزیراعظم عمران خان نے بات سننے کا عندیہ دیدیا۔ ذرائع کے مطابق جہانگیرترین ہم خیال گروپ کا وفد جلد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کے گھر 21 اپریل والا افطار ڈنر ملتوی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر جہانگیرترین نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت سے گلے شکوے دہرائے تھے۔