Thursday, April 25, 2024

دورہ زمبابوے، پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کی ٹریننگ شروع

دورہ زمبابوے، پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کی ٹریننگ شروع
April 19, 2021

ہرارے (92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے، پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم نے ٹریننگ شروع کر دی۔

جنوبی افریقہ کے دورے کے بعد قومی ٹیم کا مشن زمبابوے، قومی ٹیم نے ہرارے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔

بولنگ کوچ وقار یونس اہلیہ کی سرجری کے باعث آسٹریلیا روانہ ہوگئے۔
کھلاڑیوں نے دیگر کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ۔ بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔

دوسری جانب قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تربیتی کیمپ جاری ہے۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ 21 اپریل کو زمبابوے روانہ ہو گا، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کھلاڑی کیمپ میں سخت محنت کر رہے ، پلان کے مطابق ٹریننگ کروا رہے ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 21 اپریل کو ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچ ہرارے میں ہوں گے۔