Thursday, April 25, 2024

اسپیکر پنجاب اسمبلی سے صوبائی محتسب پنجاب کی ملاقات، 24یوں سالانہ رپورٹ پیش کی

اسپیکر پنجاب اسمبلی سے صوبائی محتسب پنجاب کی ملاقات، 24یوں سالانہ رپورٹ پیش کی
April 19, 2021

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے ملاقات کی ، صوبائی محتسب کی 24ویں سالانہ رپورٹ پیش کی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے صوبائی محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی ملاقات ہوئی ،  محتسب پنجاب نے 24 ویں سالانہ رپورٹ پیش کی ، اسپیکر کو ادارے کی پالیسی اور گائیڈ لائن کے حوالے سے آگاہ کیا  ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صوبائی محتسب کی سالانہ رپورٹ پر اعتماد کااظہار کیا۔

اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی کمیٹیاں اگر کسی بزنس پر فیصلے پر مزید انکوائری کرانا چاہتی ہوں تو آپ کو بھیجیں گے ۔

اعظم سلیمان نے رپورٹ پر اعتماد کااظہار کرنے پر چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا ۔ ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے ۔