Thursday, April 25, 2024

جامشورو میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کا آپریشن ، کالعدم تحریک طالبان کے دو خودکش بمبار گرفتار

جامشورو میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کا آپریشن ، کالعدم تحریک طالبان کے دو خودکش بمبار گرفتار
April 19, 2021

کراچی (92 نیوز) جامشورو میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے دو خودکش بمبار سمیت پانچ دہشت گرد گرفتار کر لئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے رینجرز کرنل شبیر کے ساتھ پریس کانفرنس میں بتایا جامشورو میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکاروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران دو خودکش بمبار سمیت کالعدم تنظیم کے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کے مطابق دہشتگرد کراچی میں پولیس ٹرینگ سینٹر سعید آباد پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ رینجرز کرنل شبیر نے بتایا کہ ملزمان طور خم کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے۔ تفتیش کے دوران ملزمان نے اہم انکشافات کئے ہیں۔ ملزمان سے دو خودکش جیکٹس چھ دستی بم، تین کلاشنکوف اور دو پستول کےعلاوہ پولیس کی وردیاں اور دیگر اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں۔ دہشت گردوں نےاعتراف کیا ہے کہ انکے ساتھی لاہور میں داتا دربار پر حملے سمیت کئی سکیورٹی جوانوں  کی شہادت میں ملوث ہیں۔