Thursday, April 25, 2024

دین اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ، عثمان بزدار

دین اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ، عثمان بزدار
April 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے اسلام امن کا دین ہے۔ دین اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کوئی معاشرہ پر تشدد رویوں کی اجازت نہیں دیتا۔ انتہا پسند رویے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں۔ عوام کی جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ ریاست اپنی یہ ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی۔ قانون سب کے لئے برابرہے۔ قانون شکنی کرنے والے عناصر سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔ ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا ۔ جہاں قانون توڑا جائے گا وہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ ناخوشگوار واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوں گی۔