Saturday, April 27, 2024

پولیس نے کارروائی اپنے دفاع اور مغوی اہلکاروں کو چھڑانے کیلئے کی ، فردوس عاشق

پولیس نے کارروائی اپنے دفاع اور مغوی اہلکاروں کو چھڑانے کیلئے کی ، فردوس عاشق
April 18, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پولیس نے کارروائی اپنے دفاع میں اور مغوی اہلکاروں کو چھڑانے کیلئے کی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہور میں شرپسندوں نے نواں کوٹ تھانے پر حملہ کیا، چھ اہلکار زخمی ہوئے ، ڈی ایس پی سمیت بارہ اغوا ہوئے

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  ‏آج صبح پٹرول بموں اور تیزاب کی بوتلوں سے لیس جتھے نواں کوٹ پولیس سٹیشن پر حملہ آور ہوئے جہاں رینجرز اور پولیس اہلکار محبوس ہوگئے اور تقریباً 6پولیس اہلکار زخمی ہوئے،  متشدد جتھے ڈی ایس پی نواں کوٹ سمیت 12پولیس اہلکاروں کو اسلحے کے زور پر اغواء کرکے اپنے مرکز میں لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی طرف سے کوئی آپریشن پلان نہیں تھا نہ ہی شروع کیا گیا، جوابی کارروائی صرف سیلف ڈیفنس اور مغوی پولیس اہلکاروں کو بچانے کی لیے کی گئی، اس سے پہلے ان جتھوں کے ہاتھوں 6 پولیس اہلکار شہید اور 700 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔