Friday, April 26, 2024

ناجائز منافع خور سرگرم، پنجاب اور سندھ میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا

ناجائز منافع خور سرگرم، پنجاب اور سندھ میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا
April 18, 2021

لاہور (92 نیوز) رمضان المبارک میں ناجائز منافع خور سرگرم ہوگئے، پنجاب اور سندھ میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہوگیا۔

پنجاب میں ناجائز منافع خوروں نے مرغی کا گوشت مزید مہنگا کردیا، لاہور میں قیمت دس روپے اضافے سے 364 روپے ہوگئی۔ انتظامیہ مرغی کے گوشت کی قیمتیں کم کرنے میں بےبس نظر آتی ہے۔

اِدھر سندھ میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے، کراچی میں مرغی کا گوشت 500 سے 510 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ زندہ مرغی کا گوشت 292 روپے فی کلو ہوگیا، سندھ حکومت اور کمشنر منافع خوروں کو لگام ڈالنے میں ناکام ہوگئی۔