Thursday, April 18, 2024

اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں آج تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں آج تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان
April 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی دوران کے پی میں چند ایک مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، میانوالی میں تیز ہواؤں کے بارش کا امکان ہے جبکہ چند اضلاع میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ سندھ میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

آندھی اور ژالہ باری کے امکان پر گندم کی تیار فصل کو نقصان کا خدشہ ہے۔