Friday, April 19, 2024

وزیرخارجہ شاہ محمود آج متحدہ عرب امارات میں اہم ملاقاتیں کریں گے

وزیرخارجہ شاہ محمود آج متحدہ عرب امارات میں اہم ملاقاتیں کریں گے
April 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی آج متحدہ عرب امارات میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

اماراتی حکام سے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات ہوگی، وزیر خارجہ مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو بھی کریں گے۔

شاہ محمود نے گزشتہ روز پاکستان بزنس کونسل دبئی کے افطار ڈنر میں شرکت کی، وہ گزشتہ روز 3 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے تھے۔